13 اکتوبر، 2018، 9:07 AM

پاکستان کے علاقہ وہاڑی میں پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

 پاکستان کے علاقہ وہاڑی میں پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے علاقہ وہاڑی میں اڈا کچی پکی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ وہاڑی میں اڈا کچی پکی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دہشت گرد پل زورکوٹ میں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر اڈا کچی پکی کے قریب 3 موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کو چیکنگ کے لیے روکا تو انہوں نے سامنے سے فائرنگ شروع کردی اور اسی دوران دوسری جانب سے ان کے مزید 2 ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ان ہی کے 3 ساتھی ہلاک ہو گئے جب کہ فائرنگ کرنے والے دونوں دہشت گرد  فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

News ID 1884741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha